کوہ مراد پر زیارت کے لیے قافلوں کی آمد پیدل قافلے بھی پہنچنا شروع ہوگئے
تربت (نمائندہ انتخاب ) کوہ مراد پر زیارت کے لیے قافلوں کی آمد شروع ، کراچی ودیگر علاقوں سے زائرین کے پیدل قافلے بھی پہنچنا شروع ہوگئے ، زائرین 27رمضان المبارک کی شب کو کوہ مراد پر ذکرواذکار وعبادات کریں گے ، اندرون بلوچستان ، کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں سے ذکری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے زائرین کے قافلے تربت پہنچناشروع ہوگئے ہیں ، کراچی ، گڈانی سمیت ساحلی علاقوں اور ضلع آواران کے مختلف علاقوں سے ذکری زائرین کے پیدل قافلے جو یکم رمضان اور اس کے بعد اپنے اپنے علاقوں سے کوہ مراد زیارت کیلئے پیدل روانہ ہوئے تھے وہ قافلے تربت پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ، جبکہ 27ویں رمضان قریب آنے کے باعث مختلف دور دراز علاقوں سے گاڑیوں پر قافلوں کی آمد شروع ہوگئی ہے ۔
Load/Hide Comments


