تربت میں سرکاری ملازم قتل، کوئٹہ میں ایک شخص کی خودکشی، گوادر حادثے میں 3 افراد زخمی

تربت (این این آئی) تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق بدھ کو تربت میںنامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے سرکاری ملازم پرویز مسیح کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی۔ علاوہ ازیں کوئٹہ میں ایک شخص نے خود کشی کر لی۔ پو لیس کے کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علا قے شاہ زمان روڈ پر واقع گھر میں ضیاءالدین نا می شخص نے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پو لیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔ علاوہ ازیں گوادر میں ٹریفک حادثہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو گوادر کے علا قے سربندن کراس کوسٹل ہائی وے پر گوادر پورٹ سے گندم لے جانے والی ٹرالر اور کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میںکوچ میں سوار تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو حکام نے زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں