بلا تعطل بجلی فراہمی کے دعوے، ایران سے گوادر 100 میگا واٹ اضافی بجلی بھی صارفین کیلئے بے سود

گوادر:ایران سے گوادر کو 100 میگا واٹ اضافی بجلی فراہمی گھریلو و صنعتی صارفین کے لئے تاحال بے سود ثابت، گوادر کے صنعتی و گھریلو صارفین بد ترین لوڈشیڈنگ کے رحم و کرم پر ،کاروباری پہیہ جام، ایران سے گوادر 100 میگا واٹ اضافی بجلی سے گھریلو و صنعتی صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہمی یقینی بنانے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، لوڈ شیڈنگ کے ستائے روزہ دارو کاروباری حضرات کی زندگیان اجیرن بن گئی ۔تفصیلات کے مطابق ایران سے گوادر کو 100 میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل ہونے کے باوجود گوادر کے سٹی کے گھریلو و صنعتی صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی اب تک میسر نہیں ، گوادر سٹی میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ سے ماہ صیام میں روزے دار و عید کے حالیہ سیزن میں کاروباری حضرات شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، گوادر سٹی میں حالیہ عید سیزن کے پیش نظر غریب میکینک. درزیوں سمیت تمام دوکاندار حضرات کے مطابق ایران سے گوادر کو 100 میگا واٹ اضافی بجلی فراہمی کے باوجود گوادر میں بجلی نہ ہونے کے برابر ہے ،ان کے مطابق ان کے سارے کام بجلی سے وابستہ ہیں ،بجلی نہیں ہوگی تو ہم غریبوں کا کام یسے چلے گا ، ان کے مطابق وہ باقاعدگی سے بل بھی ادا کررے ہیں پھر بھی بجلی میسر نہیں، ان کے مطابقگوادر میں لوڈشیڈنگ کی دورانیہ حد سے زیادہ ہونے کی وجہ سے میکنیک و درزی و دیگر کاروباری حضرات شدید شکلات سے دوچار ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ گوادر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے تاکہ ہمارا روز گار بھی چل سکے اور ہم اپنے بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرسکیں، انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ایران سے 100 میگا واٹ بجلی کو گوادر کے عوام گھریلو، کاروباری صنعت کے لیئے فراہمی کو فوری طور ہر یقینی بنایا جائے، واضع رہے ایف ڈبلیو او نے ریکارڈ مدت میں ایران کی سرحد سے جیونی گرڈ سٹیشن تک 58 کلومیٹر اور جیوانی سے گوادر گرڈ اسٹیشن تک 80 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب کو یقینی بنایااس اہم منصوبے کا اصل مقصد گوادر کے گھریلو اور صنعتی صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا تھا مگر تاحال گوادر کے لوگ بد ترین لوڈشیڈنگ کے رحم و کرم پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں