بھارت ، بھٹنڈا ملٹری سٹیشن میں فائرنگ ، 4 فوجی ہلاک
نئی دہلی (صباح نیوز)بھارتی ریاست پنجاب میں بھٹنڈا ملٹری سٹیشن میں فائرنگ سے 4 فوجی ہلاک ہوگئے۔ بھارتی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ، واقعہ کے تمام پہلوﺅں کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ بھارتی فوج نے واقعہ میں چار جوانوں کی موت کی تصدیق کی اور کہا کہ کسی دوسرے کے زخمی یا املاک کے نقصان کی اطلاع نہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص پولیس اہلکار ہے جس نے کوارٹر گارڈ سے اسلحہ چھینا تھا۔رپورٹس کے مطابق فائرنگ ملٹری سٹیشن کے اندر صبح 4:30 کے قریب ہوئی۔
Load/Hide Comments


