سعود ی عرب میں عیدالفطر 21، پاکستان میں 22اپریل کو ہو نے کا امکان ہے ،عالمی ماہرین فلکیات
جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی مرکز برائے فلکیات کی پیشگوئی کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب سمیت کئی اسلامی ممالک میں شوال کا چاند 20 اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے، اس طرح ان ممالک میں عیدالفطر 21 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب ماہرین فلکیات نے کہا کہ پاکستان میں عیدالفطر 22 اپریل ہفتے کو ہوگی،ماہرین فلکیات کے مطابق 20 اپریل جمعرات کو سورج گرہن ہوگا جو صبح ساڑھے 6 بجے شروع ہوکر دوپہر 12 بجے ختم ہوگا۔فلکیاتی حساب کے مطابق سورج گرہن چاند کی 29 تاریخ کو ہوتا ہے اور اگلے روز نیا چند نظر آتا ہے لہذا 20 اپریل کو جن ملکوں میں سورج گرہن دیکھا جائے گا ان ممالک میں نیا چاند قطعی نظر نہیں آئے گا اس لئے پاکستان میں عیدالفطر 22اپریل ہفتے کو ہوگی۔
Load/Hide Comments


