شہباز شریف منی لانڈرنگ معاملہ، شریک ملزمان کی درخواست پر نیب کو نوٹس

اسلام آباد :سپریم کورٹ نے شہباز شریف منی لانڈرنگ معاملہ پرشریک ملزمان فضل داد عباسی،شعیب قمر ضمانت کیس کی سماعت کے دور ان نیب کو نوٹس جاری کر دیا ۔جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے دونوں ملزمان کی درخواست پر نیب کو نوٹس جار ی کر دیا ،آئندہ سماعت 15 جون کو ہوگی۔دونوں ملزمان پر شہباز شریف کے لیے منی لانڈرنگ اور سہولت کاری کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں