علی امین گنڈا پور کی گرفتاری فضل الرحمن کی فرمائش پر کی گئی، پی ٹی آئی بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) علی امین گنڈا پور کی گرفتاری مولانا فضل الرحمن کی خواہش و فرمائش پر کی گئی جسکی مذمت کرتے ہیں، علی امین گنڈا پور کی سزا صرف مولانا فضل الرحمن کو شکست دینا ہے، پوری قوم علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑی ہے، کھڑی رہی گی۔ تحریک انصاف کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد آصف ترین نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے سیاسی انتقامی کارروائیوں کے بعد اب عدالت و قانون کیخلاف محاذ کھل دیا ہے، جس سے ملک میں سیاسی، معاشی بحران کے بعد ابھی عدالتی بحران بھی پیدا کردیا ہے، ملک اس وقت تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہا ہے، موجودہ حکومت ملکی نظام کی بجائے اپنی کیسیز ختم کروانے، کرپشن، اپوزیشن کی آواز دبانے، زدو کوب کرنے اور الیکشن سے بھاگنے میں مصروف عمل ہے، جب چاہے چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرکے بغیر کسی جرم و گناہ کے کسی کو بھی پابند سلاسل کررہے ہیں، جس کی مثال تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی امین گنڈا پور کی گرفتاری ہے، جسکو مولانا فضل الرحمن کی خواہش و فرمائش پر گرفتار کیا گیا، ان کا گناہ صرف اتنا تھا کہ انہوں نے فضل الرحمن کو شکست دی تھی ان کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور انکی رہائی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں