شمالی کوریا نے فوجی معاہدے سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی

پیانگ یانگ :شمالی کوریا نے ہمسایہ حریف ریاست جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی معاہدے سے دستبردار ہونے کی دھمکی دے دی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیمونسٹ ریاست کی طرف سے جمعرات کے دن خبردار کیا گیا کہ اگر جنوبی کوریاکی حکومت ان افراد کے خلاف ایکشن نہیں لیتی، جو شمالی کوریا میں ترغیبی تحریری مواد بھیجنے کی کوشش میں ہے تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ شمالی کوریا سے فرار ہو کر ہمسایہ ملک جانے والے افراد سرحدی علاقوں میں ایسا تحریری مواد تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس میں پیونگ یانگ کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں