حب میں بڑے پیمانے پر چینی اور یوریا کی ذخیرہ اندوزی کا انکشاف، ایس ایچ او سٹی معطل
لسبیلہ :حب میں بڑے پیمانے پر چینی اور یوریا کی ذخیرہ اندوزی کا انکشاف حب شہر کے مختلف گوداموں میں غیرقانونی چینی اور یوریا ذخیرہ آئی جی بلوچستان نے ایس ایچ او حب سٹی کو معطل کردیا حب انتظامیہ سمیت متعلقہ ادارے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی سے گریزاں. اس سلسلے میں ملک بھر میں چینی اور یوریا کی غیرقانونی اسمگلنگ کا سلسلہ جاری ہے بلوچستان کے صنعتی شہر حب اس وقت غیرقانونی چینی اور یوریا کے ڈمپنگ کا گڑھ بن چکا ہے حب شہر اور اردگر میں بڑے پیمانے پر چینی اور یوریا سے گودام بھرے پڑے ہیں اور زرائع کے مطابق چینی اور یوریا کراچی سے موچکو پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے روزانہ ٹنوں کے حساب سے حب منتقل کیا جارہا ہے اور حب انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی مبینہ ملی بھگت میں چینی اور یوریا مختلف گوداموں میں ذخیرہ کرکے پھر اندورن بلوچستان سے پڑوسی ملک اسمگل کیا جارہا ہے اسی سلسلے میں آئی جی بلوچستان نے چینی کی اسمگلنگ کے روک تھام میں ناکامی پر ایس ایچ او حب سٹی کو معطل کرکے خود کو بری الزمہ کردیا ہے جبکہ چینی حب سے لیکر تفتان تک مختلف پولیس تھانوں کے حدود سے ہوتا جارہا ہے دوسری جانب سے حب میں بڑے پیمانے پر چینی کے ذخیرہ اندوزی کے خلاف ڈپٹی کمشنر حب سمیت حب انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے حب کے عوامی حلقوں نے چیف سیکریٹری سے مطالبی کیا ہے کہ ٹویٹر سے باہر نکل عملی اقدامات کریں


