بلوچستان کے 12 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم عید کے بعد ہوگی
اسلام آباد(صباح نیوز)ملک کے مختلف علاقوں میں انسدادِ پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا۔وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا کے 27 اضلاع میں مہم چلائی جا رہی ہے ۔ترجمان کے مطابق بلوچستان کے 12 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم عید کے بعد ہوگی، یہاں مردم شماری کے باعث انسداد پولیو مہم ملتوی ہوئی تھی۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے مربوط حکمت عملی تشکیل دے رکھی ہے، اس کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں اور موثر اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے 10 اضلاع میں مکمل طور پر انسداد پولیو مہم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ رواں برس پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
Load/Hide Comments


