گوادرپولیس کی کارروائی، خاتون منشیات فروش گرفتار
گوادر :حر بیلار کلانچ میں پولیس کی کاروائی، خاتون منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد کر لی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق حر بیلار میں پسنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خاتون منشیات فروش مسمات (ن)زوجہ سراج ساکن حر بیلار کلانچ کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے میں 40گرام کرسٹل برآمد کر لی ۔ پو لیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔
Load/Hide Comments


