پسنی،کھنڈرات میں تبدیل ، ترقیاتی کام نہ ہونے سے شہری بنیادی سہولیات سے محروم
گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک)پسنی،کھنڈرات میں تبدیل ، ترقیاتی کام نہ ہونے سے شہری بنیادی سہولیات سے محروم ، انفرااسٹرکچر تباہ ، ساحلی شہر پکی سڑک ،اسٹریٹ لائٹس، سیوریج سسٹم اور پارک سے محروم ، سیاسی و سماجی پارٹیوں ، تنظیموں کی کارکردگی صفر، عوامی نمائندوں، بیوروکریسی اور ٹھیکداروں کی تمام تر توجہ نئی بلڈنگ کی منظوری ، ٹینڈر طلبی اور کمیشن تک محدود ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی عوامی نمائندوں، بیوروکریسی سیاسی جماعتوں کی مسلسل عدم توجہی کے باعث ان دنوں کھنڈرات میں تبدیل ہوئی ہے۔ کسی قسم کی ترقیاتی کام نہ ہونے سے گوادر کی سب سے بڑی تحصیل پسنی کو ایک بھی ایسی پکی سڑک نصیب نہیں ہوئی جس کی مثال پیش کی جائے۔ پسنی میں آج کے جدید دور میں ابھی تک سیوریج سسٹم تک مہسر نہیں اور نہ ہی کوئی اسٹریٹ لائٹس ہے۔ لاوارث ساحلی شہر کے عوامی نمائندوں اور سرکاری آفیسران کی تمام تر توجہ نئے بلڈنگ اور سڑکوں کی منظوری اور ٹینڈر و کمیشن تک محدود ہوکر رہ گیا ہے۔پسنی کے ماہیگیروں کو واحد معاشی حب فش ہاربر بھی عدم ڈریجنگ کی وجہ سے منوں مٹی میں دھنس گیا، پسنی فش ہاربر بحالی کے بحالی لیئے جاپانی گرانٹ سمیت ایک ارب سے زائد رقم بلوچستان حکومت کے پاس ہونے کے باوجود انہیں بروئے کار نہیں لایا جارہا جس کی وجہ سے مقامی ماہیگیروں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ، پسنی ضلع گوادر کا واِحد شہر ہے جس کی بیشتر ترقیاتی منصوبے ٹینڈر طلبی تک محدود ہیں جن میں پسنی زیروپوائنٹ ٹو پسنی شہر تک داخلی سڑک سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں جو تاحال عملدرآمد کے منتظر ہیں۔


