دو ارب سے زائد کے اشتہارات، پرویزالٰہی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ، تحقیقات کا آغاز

لاہور (صباح نیوز) نیب لاہورنے چوہدری پرویزالہٰی پربغیرریلیز آڈرکے دو ارب سے زائد کے اشتہارات جاری کرنے کی شکایت پرتحقیقات کا آغازکردیا۔ نیب نے ڈی جی پی آرسے پرویزالہٰی دورحکومت میں میڈیا کو جاری اشتہارات کی تفصیلات مانگ لیں۔نیب نے 19 اپریل تک اشتہارات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کیں۔ نیب ذرائع کے مطابق پرویزالہی نے بغیرریلیز آڈر کے2ارب سے زائد کے اشتہارات جاری کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں