غیر قانونی ٹرالنگ کا خاتمہ کرکے پسنی اور گوادر کے ماہی گیروں کا روزگار بحال کرائیں گے، نواب ثنا اللہ

گوادر :سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے مرکزی قائدین بہت جلد گوادر اور پسنی کا دورہ کرینگے ،انہوں نے کہاکہ پسنی فش ہاربر جیٹی کا مسلہ پارٹی قائدین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا پسنی کے معروف شخصیت حاجی بہار علی مراد سے ملاقات کے دوران کیا ،حاجی بہارعلی مراد نے جھالاوان ہا¶س کراچی میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ءاللہ زہری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر حاجی بہار علی مراد نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کو اورماڑہ اور پسنی کے مسائل سے آگاہ کیا اور انھیں بتایا کہ ماضی میں پسنی ایک تجارتی مرکز تھا اور مکران کے زیادہ تر لوگ پسنی میں آکر کاروبار کرتے تھے لیکن جب سے پسنی فش ہاربر جیٹی بند ہوئی ہے پسنی میں کاروبار ٹھپ ہوچکا ہے۔حاجی بہارعلی مراد نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کو بتایا کہ پسنی کے تعلیم یافتہ نوجوان ہر خالی اسامیوں کے لیے اپنے کاغذات جمع کردیتے ہیں لیکن اکثر و بیشتر اُنھیں نظر انداز کردیا جاتا ہے اور بہت سے نوجوانوں نے انٹرویو بھی دیے ہیں لیکن ابھی تک اسامیوں پر تعیناتی کے آرڈر جاری نہیں کیے جارہے جس سے نوجوان ذہنی دبا¶ کا شکار ہورہے ہیں۔ دوسری جانب غیرقانونی ٹرالنگ نے ماہی گیروں کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے جس کا تدارک لازمی ہے۔انہوں نے سابق وزیراعلی نواب ثناءاللہ خان زہری کو ساحلی شہر اورماڈہ کے بارے میں بھی بتایا کہ سیاحت کے حوالے اورماڑہ ایک تاریخی شہر ہے مرکزی حکومت ان علاقوں کو ترقی دے تاکہ باہر کے لوگ یہاں آکر سرمایہ کاری کریں جس سے علاقے آگے جائینگے۔سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے حاجی بہار علی مراد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اورماڑہ اور پسنی کے مسائل اپنی پارٹی کی اعلی قیادت کے سامنے ضرور پیش کرینگے،پسنی جیٹی کی بحالی،غیرقانونی ٹرالنگ پر قابو پانے کے لیے پارٹی قائد کو ضرور بتایا جائے گا۔سابق وزیرارعلی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی قائدین کے ساتھ وہ بہت جلد گوادر اور پسنی کا دورہ کرینگے اور عمائدین شہر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں سے بھی ملاقات کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں