شاہ محمود کی قومی معاملات پر مذاکرات کیلئے شہبازاور بلاول کو دعوت

اسلام آباد :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی نوعیت کے معاملات پر مذاکرات کیلئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور اور پاکستانی پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دعوت دے دی۔ ایک انٹرویومیں وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ عنقریب تمام رہنماؤں کو وزارت خارجہ آنے کی دعوت دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن رہنما نہیں آسکتے تو وہ خود ان کے پاس چلے جائیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کی وجوہات پر اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں