فواد چوہدری چیف الیکشن کمشنر کیخلاف حسب معمول انتہائی گھٹیا ، بے ہودہ اور گمراہ کن پراپگنڈہ کررہے ہیں، الیکشن کمیشن

(آن لائن)فواد چوہدری کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف حسب معمول انتہائی گھٹیا ، بے ہودہ اور گمراہ کن پراپگنڈہ کیا جارہا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر ایک اپارٹمنٹ میں مقیم ہیں جس کی تزئین و آرائش پر کوئی خرچہ نہیں کیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سرکاری رہائش گاہ کی تعمیر کے لئے ایک پلاٹ پی ٹی آئی کی حکومت میں منسٹرز کالونی اسلام آباد میں الاٹ کیا گیا مگر اس کے لئے بھی کوئی رقم ریلیز نہیں کی گئی۔گو کہ یہ منظور شدہ پراجیکٹ ہے مگر الیکشن کمیشن نے فی الحال اس کو کینسل کردیا ہے۔ اگر اس پر کام شروع ہو بھی جائے تو یہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے دور میں مکمل نہیں ہوسکتا

اپنا تبصرہ بھیجیں