پاکستان بھنور سے نکل آیا، 6 ماہ کی قلیل مدت میں گیارہ ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگی بروقت کی ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں اور ٹیکنیکل بھی مکمل ھوگی ہیں، پاکستان بھنور سے نکل آیا ہے جبکہ 6 ماہ کی قلیل مدت میں گیارہ ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگی بروقت کی ہے۔ گزشتہ روز مدینہ منورہ میں پارٹی ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا ملک کو ڈیفالٹ کروانے والے اور سری لنکا کا دیکھنے والوں کو شرمندگی ھوئی ھے۔ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا 1998 ایٹمی دھماکے کہ بعد اب دوسرا مشکل ترین دور تھا، پچھلی حکومت نے جو معاشی تباھی کی تھی اور ڈیفالٹ کہ دھانے پہنچا دیا تھا جسکا برملا اظہار ان کہ مشیر خزانہ اور دوسری سنیر قیادت کر چکی تھی۔ سابق ارمی چیف قمر جاوید باجوہ نے خود اقرار کیا کہ اگر عمران خان کی حکومت مزید چند ماہ رھتی تو ملک ڈیفالٹ ھو جاتا۔ موجودہ حکومت نے اقتدار مشکل وقت لیا اور ووٹ کی بجائے ملک بچانے کو ترجیح دی، وہ ھم نے بہترین حکمت عملی سے بحران سے نکل آئے ھیں سمت اور منزل کا تعین ھو چکا ھے۔ 2013 میں بھی ملک کی معاشی حالت اچھی نہیں مگر ھم نے ملک کو میاں نواز شریف کی قیادت میں ترقی کہ سفر پر ڈال دیاتھا اور 4 سال کہ قلیل عرصے میں مہنگائی2فیصد کی شرح پر لے آئے تھے،6 فیصد گروتھ ریٹ تھا اور 18 ماہ میں 5 ویں تیز ترقی والی معشیت کا ملک بن گیا جبکہ ھم نے126 دن کا دھرنا اور دوسرا فیض اباد / راولپنڈی کا دھرنا بھی برداشت کیا تھا۔ وزیر خزانہ نے مسلم لیگ ن کی مختلف اورسیز تنظیموں سے جن میں مسلم لیگ ن اور جاپان کویت اور سعودی عرب کہ سنیر عہدیدران سے خطاب کرتے ھوئے مزید کہا نواز شریف کو سازش پانامہ کیس سے شروع کر کہ اقامہ پر نکالا۔ جو مقدمات دباو پر بنائے اور دباو پر فیصلے کروانے والی طاقتیں بھی اقرار چکی ھیں ھم نے چہیتے کی حکومت بنانے کہ لئے جو جتن کا اغاز 2011 کا مینار پاکستان سے شروع کیا تھا جس کو یہودی لانی بے Adoptکیا تھا جو ملک کی سالمیت کہ خطرہ بن گیا تھا اسکا خیمازہ پوری قوم نے بھگتا ھے۔ انہوں نے کہا نواز شریف نصیبوں کا بادشاہ ھے جس نے اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا تھا اور ملک کی تاریخ میں تمام قوتیں بے نقاب ھو چکی ھیں جس اسٹیلشمنت اور عدلیہ کہ جج ارشد ملک بھی سازشوں کا اقرار چکے ھیں۔ وزیر خزانہ نے کہا مجھے بھی دباو کہ تحت ناجائز مقدمہ بنا کر 5 سال کی جلاوطنی کاٹنی پڑی۔ میں مجموعی طور پر مرتبہ وزیر خزانہ رھا ھر دور میں بہیتین معاشی پالیساں بنائی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں