سوڈانی فورسز میں جھڑپیں، پاکستانی سفارتخانے کی عمارت بھی گولیوں کی زد میں آگئی
سوڈان میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے واقعے کی تصدیق کی گئی کہ 3 گولیاں سفارتخانے کی عمارت میں لگی ہیں۔پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سفارتی عملے کو سکیورٹی سوڈان حکومت کی ذمہ داری ہے اورسفارت خانے پر فائرنگ کا واقعہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔پاکستانی سفارت خانے کے مطابق سوڈان میں مقیم پاکستانی اپنی نقل و حرکت کو محدود کرلیں۔واضع رہے کہ کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں سوڈانی فوج اور پیراملٹری فورس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Load/Hide Comments


