جیونی،مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

گوادر (این این آئی) جیونی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق گوادر کے ساحلی تحصیل جیونی کوہسربازار میں سحری کے وقت نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے اکبر نامی شخص کو قتل کر دیا مقتول کا تعلق پنجاب کا علاقے سیالکوٹ سے بتایا جاتا ہے۔علاقائی ذرائع کے مطابق مقتول فٹ بال گراؤنڈ میں میچ دیکھنے کے بعد اپنے گھر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں