گوادر میں محکمہ فشریز کی ٹرالر مافیا کے خلاف کاروائی، غیر قانونی ٹرالنگ میں مصروف ٹرالر کو عملہ سمیت دھر لیا

گوادر : گوادر میںمحکمہ فشریز کی ٹرالر مافیا کے خلاف کاروائی، غیر قانونی ٹرالنگ میں مصروف ٹرالر کو عملہ سمیت دھر لیا،ممنوعہ جالوں کے استعمال کی کسی کو ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی، غیر قانونی ماہیگیری کے خلاف کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی،ڈپٹی ڈائریکٹر مشتاق احمد کی گفتگو ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کوگوادر کے سمَندری حدود میں ماہیگیروں کی شکایت کرنے پر سیکریٹری فشریز حافظ محمد طاہر اور ڈی جی فشریر سیف الرحمن کھیتران کی خصوصی ہدایت پر محکمہ فشریز گوادر کے ڈپٹی ڈائریکٹرمشتاق احمد اور اسسٹنٹ ڈا ئریکٹر فشریز افتخار بادینی نے ضلعی انظامیہ کے تعاون سے فشریز انسپکٹر قمبر نثار کو انکی ٹیم کے ہمراہ موقع پر روانہ کر کے مزکورہ ٹرالر بنام الشہزاد 1 24546-B کو غیر قانونی طور پر ممنوعہ جالوں سے شکار کرتے ہوئے دھرلیا۔محکمہ فشریز گوادر نے ٹرالر کو عملے سمیت حراست میں لیکر مزید قانونی شروع کردی اس سلسلے میں محکمہ فشریز گوادر کے ڈپٹی ڈائریکٹرمشتاق احمد نے کہا کہ بلوچستان کہ سمَندری حدود میں کسی کو بھی اس غیرقانونی عمل کی اجازت نہیں دی جائیگی، انہوں نے کہا کہ 12 ناینٹیکل کے اندر غیر قانونی فشنگ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی اور غیرقانونی شکار کرنے والوں کے خلاف محکمہ فشریز کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ بلا تعطل آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں