لسبیلہ،مختلف حادثات میں خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق، 14 افراد زخمی

اوتھل (مانیٹرنگ ڈیسک) لسبیلہ میں مختلف حادثات میں خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق، 14 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس اورریسکیو ذرائع کے مطابق اوتھل مین آر سی ڈی ہائی وے زیرو پوائنٹ کے قریب آلٹو گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے موجب تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں ثناء اللہ ولد بابو بلوچ سکنہ اوتھل،غلام سرور ولد بچو سکنہ ریٹالڑہ اوتھل، ثناء اللہ ولد اکبر بلوچ سکنہ ریٹالڑہ اوتھل شامل ہیں جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے جن کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری سے تھا ایک اور حادثے میں زیروپوائنٹ کے قریب موٹرسائیکل سے گر کر 4 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ریسکیو 1122 وندر کے عملہ نے طبی امداد دیکر مزید علاج کراچی ریفر کردیا۔شاہ نورانی درگاہ لاہوت لامکاں کے قریب ٹریفک حادثہ ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی شناخت زرینہ زوجہ درمحمد عمر 46 سال کے نام سے ہوئی جبکہ اس کا 26 سالہ بیٹا سرفراز ولد درمحمد زخمی ہوگیا جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی کے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جبکہ ساحلی علاقے گڈانی سمندر میں پاؤں پھسلنے سے ایک 14 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت محمد موسیٰ ولد ولی محمد سکنہ منگھوپیر کراچی کے نام سے ہوئی۔ایدھی زرائع کے مطابق حب ندی میں دو نوجوان ڈوب گئے ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن کر کے دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لیں جن کی شناخت محمد حسنین ولد عبدالواحد عمر 16 سال، محمد یوسف ولد محمد شاہجہان عمر 15 سال سکنہ کراچی کے نام سے ہوئی۔جبکہ بیلہ کے قریب تفریحی مقام مائی پیر کے قریب تین موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے بھی میں 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا جہاں فرسٹ ایڈ دینے کے بعد ایک شدید زخمی کو لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کی ایمبولینس کے ذریعے کراچی ریفر کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں