دہشت گردی، فرقہ واریت، اور انتہاپسندی کا جڑ سے خاتمہ یقینی بنایا جائے،ضیاءلانگو

کوئٹہ( این این آئی) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے ڈاکوں کے خلاف آپریشن میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر داخلہ کی شہداءکے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کی وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی، فرقہ واریت، نقص امن اور انتہاپسندی میں ملوث سماج دشمن عناصر کا جڑ سے خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے مشن کو نئے عزم و ولولے سے جاری رکھتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے سلسلے میں وضع کیے گئے قوانین کے خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں میں شامل افراد کی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی جاری رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ واقعہ میں ملوث مجرمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے۔وزیر داخلہ نے شہدائ کی درجات کی بلندی اور زخمی اہلکاروں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں