عون چوہدری کی میاں نواز شریف سے لندن میں ملاقات ،جہانگیر ترین کا پیغام پہنچایا
لندن :سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عون چودھری نے لندن میں ملاقات کی جس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال اور ملکی معاملات پر بات چیت کی گئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق عون چودھری نے نواز شریف کو جہانگیر ترین کا پیغام پہنچایا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔عون چودھری نے نواز شریف سے ملاقات میں کہا کہ پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ ا?پ جلد صحت یاب ہوکر پاکستان آئیں، ا?پ کی قیادت میں پاکستان نے پہلے بھی ترقی کی۔ملکی معاملات کو بہتر انداز سے چلانے کی ا?پ میں صلاحیت ہے، اس موقع پر نواز شریف نے ملکی معاملات بارے فکر مندی کا اظہار کیا۔
Load/Hide Comments


