مذاکرات سپریم کورٹ کو دھوکہ دینے کاایک بہانہ ہے، شیخ رشید
راولپنڈی(نمائندہ انتخاب )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مذاکرات سپریم کورٹ کودھوکہ دینے کاایک بہانہ ہے ، گھرکابھیدی خاقان عباسی آٹے کی چوری پر20ارب روپے کاحکومت پرالزام لگارہاہے، آٹے کی لائنوں میں20آدمی مرگئے، بقول خاقان عباسی کے حکومت کی20ارب کی دیہاڑی لگ گئی، پرویزالٰہی کے گھرجوکچھ ہواوہ نگران وزیراعلیٰ کاکیادھراہے، سعودی عرب جاناایک بہانہ ہے اصل میں آصف زردای کی ہدایت پرپرویزالٰہی نشانہ ہے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے اتوارکے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 10مئی تک کٹی کٹانکل آئیگاآرہوجائیگایاپارہوجائیگاجب دروازے بکتربند گاڑیوں سے توڑیں گے توووٹ بھی تندورمیں پڑیں گے مذاکرات سپریم کورٹ کودھوکہ دینے کاایک بہانہ ہے ورنہ ڈنگ ٹپائو پالیسی ہے10مئی کوIMFکی ایگزیکٹوبورڈکی میٹنگ میں پاکستان ایجنڈے میں نہیں حکمران ریلیف میں اورعوام تکلیف میں ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کااگلا نشانہ ہماری ملکیتی4مرلے کی لال حویلی ہے لیکن اسکے نتائج کیلیے بھی تیاررہیں ہائی کورٹ میں کیس جیت چکے ہیں اکیلا آدمی رہتا ہوں اگر مارا گیا تو8آدمیوں کے نام متعلقہ اداروں کو لکھ کر درخواست وصول کراچکا ہوں سیاست دشمنی کا رنگ اختیار کرچکی ہے جس کے نتائج سنگین نکلیں گے۔


