ڈی آئی خان ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو مشتبہ افراد ہلاک

ڈی آئی خان(مانیٹرنگ ڈیسک) سی ٹی ڈی، پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو مشتبہ افراد کو ہلاک کردیا۔زرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز ،سی ٹی ڈی اور پولیس نے ڈی آئی خان کے چودھوان گاؤں کے قریب کوٹ تگہ میں عسکریت پسندوںکے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، اس دوران عسکریت پسندوں نے فورسز پر حملہ کر دیا۔پولیس کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی جوابی کارروائی میں دو عسکریت پسند مارے گئے، جن کی شناخت ان کے قبضے سے ملنے مقامی کالعدم تنظیم کے کارڈز سے ہوئی۔پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں