مکران کوسٹل ہائی وے پر گیس سے بھرا ٹینکر اْلٹنے سے گیس کے اخراج سے ڈرائیور کی حالت غیر ہو گئی

لسبیلہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مکران کوسٹل ہائی وے پر گیس سے بھرا ٹینکر اْلٹنے سے گیس کے اخراج سے ڈرائیور کی حالت غیر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ چڑہائی پر گیس سے بھرا ٹینکر پھسلن کی وجہ سے اْلٹ گیاجس کے نتیجے میں گیس کے اخراج سے ڈرائیور کی حالت غیر ہو گئی جبکہ کلینئر ٹینکر کے نیچے دباہواہے جسے نکالنے کی کوششیں جا ری ہیں مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں