ڈسٹرکٹ کیچ میں مسلسل دو دن کے بارشوں نے تباہی مچا دی

تحریر: مینا مجید بلوچ
کزشتہ روز ڈسٹرکٹ کیچ میں مسلسل دو دن کی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ تربت سٹی میں پانی کے خوفناک ریلے گھروں میں داخل ہوئے کئی چاردیواریاں گرا دیے۔ تربت سٹی و دشت میں کئی بجلی کے کھمبے و ٹرانسپارمر زمیں بوس ہوئے۔
سب تحصیل مند میں بھی گذشتہ دو دن کی بارشوں نے شدید نقصان پہنچایا۔ خاص کر یوسی تلمب، یوسی بلو میں کئی دکانوں کے چھت گر گئے، پانی گھروں میں داخل ہوا، متواسط دکانداروں، کو شدید نقصان پہنچا اسکے ساتھ ساتھ ردیگ میں بھی لوگوں کے کچے مکانات گرے مواصلاتی نظام متاثر ہونے کی وجہ باقی علاقوں کے تفصیلات ابھی تک موصول نہیں ہوسکیں۔
جب بھی بارشیں ہوتی ہے ساتھ میں تباہی و نقصانات کا سامنا ہوتا ہے۔ لوگوں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔ ضلعی پروینشنل ڈیذازٹر مینیجمنٹ اتھورٹی (پی ڈی ایم اے) کا عملہ وضلعی انتظامیہ بر وقت امداد پہنچانے اور عوام الناس کی داد رسی میں فعال نظر نہیں آتی۔
مند جیسے دور افتادہ علاقوں میں دورے نہیں ہوتے، جب طوفان تھم جاتی ہے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آفات سے نمٹتے، مرتے اور بچتے ہیں، تب جا کر کچھ دنوں بعد PDMA کا محکمہ ایک عاد علاقوں کا دورہ کرتا ہے فارمیلٹی پورا کرتا لوگوں کے نقصانات کا لسٹ مرتب کرتا ہے پھر یہ “جا وہ جا“ آج تک پلٹ کر لوگوں کے داد رسی و امداد اپنے حتمی مراحل کو نہیں پہنچے۔
حکام بالا و ڈسٹرکٹ کیچ میں PDMA کے عملہ سے التجا کرتے ہیں ہے کہ دور افتادہ علاقوں کے دورے کرے و عوام الناس کی بروقت داد رسی کریں بصورت دیگر ڈسٹرکٹ کیچ میں یہ ادارہ صرف قومی خزانہ پر بوج سمجھا جائیگا۔