سبی،گزشتہ سال سیلابی ریلے کی نظر ہونے والا پنجرہ پل 8ماہ میں بھی نہ بن سکا

سبی (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ سال سیلابی ریلے کی نظر ہونے والا پنجرہ پل 8ماہ میں بھی نہ بن سکا گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد سیلاب ریلے کے بعدعارضی طور پر بنائے جانے والا پنجرہ پل بہہ گیا کوئٹہ سبی کوئٹہ جیکب آباد روڈ بند اخبارات کی ترسیل بھی نہ ہوسکی مسافر بھی مشکلات کا شکار قدرتی معدنیات سے مالا مال بلوچستان کی عوام سڑک کے زریعے سفری سہولیات سے بھی محروم گیس بھی نایاب دنیا چاند پر بلوچستان کی عوام پتھروں کے زمانے داخل ہرنائی ریلوے سیشن بھی بند بولان میل نواب اکبر خان بگٹی ایکسپریس بھی بحال نہ ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال ماہ اگست میں طوفانی بارشوں کے بعد بولان ندی میں سیلابی ریلے نے جہاں ریلوے پل کو نقصانات پہنچایا وہاں پنجرہ پل کو بھی بہہ کر لے گیا کئی ماہ کے بعد عارضی طور پر بنانے والا پنجرہ پل گزشتہ روز بارشوں کے بعد بولان ندی میں پانی آجانے کی وجہ سے عارضی پل بھی بہہ گیا جس کی وجہ سے کوئٹہ سبی کوئٹہ جیکب آباد قومی شاہراہ پنجرہ پل کے مقام پر بند ہوگئی جس کی وجہ سے ہزاروں مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں