نوشکی، ایف سی چیک پوسٹ پردستی بم حملہ، دو اہلکارزخمی

نوشکی(مانیٹرنگ ڈیسک)نوشکی میں ایف سی چیک پوسٹ پر ہینڈ گرنیڈ بم سے حملہ دو اہلکار شدید زخمی ایف سی کی ہوائی فائرنگ سے ملزمان فرار تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کے درمیانی شب کوئٹہ تفتان روڈ پر واقع نوشکی ایف سی کی چیک پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ہینڈ گرنیڈ بم سے حملہ کیا ہینڈ گرینڈ بم زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس سے دو ایف سی اہلکار زخمی ہوئے کی اطلاع ہیں جبکہ ایف سی کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں