بلوچستان میں موسلا دھار بارشیں، کوئٹہ سے کراچی اور پنجاب جانیوالے راستے بند، ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں

کوئٹہ (انتخاب نیوز) شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری۔ نوکنڈی شہر اور گردونواح میں بارش سے نشیبیی علاقے زیر آب، ندی نالوں میں طغیانی، متعدد رابطہ سڑکیں بہہ گئیں، بیلہ شہر اور گردونواح میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش جاری۔ چمن کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی، ژوب، موسیٰ خیل، قلعہ عبداللہ، پشین، مسلم باغ، کان مہترزئی، رکھنی میختر، مکران، کوہ سلیمان، رکھنی، کھیر تھر، لورالائی دکی میں بھی شدید بارش۔ لسبیلہ روڈ پر پڑنے والے شگاف کی عارضی بھرائی، چھوٹی گاڑیوں کو گزارا جارہا ہے، اسپیل اختتام ہونے تک ٹرانسپورٹ سندھ بلوچستان کیلئے آمدو رفت محدود کریں، انتظامیہ کی ہدایت۔ سیلابی ریلوں کے با عث ہرنائی پنجاب شاہراہ آج دوسرے بھی کئی مقامات پر بند ہے، لیویز ذرائع کے مطابق ہر نائی سے پنجاب جانے والے ٹرک بڑی تعداد میں شاہراہ پر پھنسے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں