محکمہ صحت بلوچستان کی عدم توجہ، شیرانی میں لشمنیا بیماری سے درجنوں بچے متاثر
شیرانی (آن لائن) شیرانی ضلع بھر میں لشمنیا بیماری سے درجنوں بچے متاثر محکمہ صحت فوری اقدامات اٹھائے۔ زہریلہ مچھر کے کاٹنے لشمنیاسے شیرانی کے مختلف یونین کونسل میں درجنوں بچے متاثر ہوئے ہیں اس بیماری (لشمنیا) سے گزشتہ کئی سال میں سینکڑوں بچے متاثر ہوئے ہیں محکمہ صحت نے شیرانی کو پندرہ سو انجکشن فراہم کئے ہیں ایک انجکشن کی قیمت آٹھ سو سے ہزار تک ہے آرایچ سی مانی خواہ اور بی ایچ او شرن ستار میں سینٹر تو بنادیں گئے ہیں لیکن عوام کو آگاہی نہیں دی گئی ہے جس تیزی سے لشمینیا بیماری پھیل رہی ہے اس کے لئے سینٹرزڈیوٹی دنوں میں بلا تعطیل کھلے رہنا لازمی ہونے چاہیں۔
Load/Hide Comments


