اوستہ محمد، ڈاکوﺅں نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا، ساتھیوں کی رہائی کے بعد چھوڑ دیا
اوستہ محمد (آن لائن) سندھ پولیس ڈاکووں تک تو نہ پہنچی ڈاکو پولیس تک پہنچ گئے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا اوران پر تشدد کر کے وڈیووائرل کر کے اپنے پکڑے ہوئے بندوں اور خواتین کو رہا کرویا اور سپاہیوں کو رہا کر دیا ۔اطلاعات کے مطابق تھانہ مولاداد کے حدود میں دو پولیس اہلکاروں کو ڈاکووں نے اغوا کر کے لے گئے اور ان پر تشدد کیا اور ان کی وڈیو بھی وائرل کیا جس میں ڈاکووں نے کہا کہ جو ہمارے خواتین اور بندے پولیس نے اٹھا کر گئے انہیں رہا کریں ورنہ ان کو قتل کریں جس پر پولیس نے وہ بندے چھوڑ دیے جبکہ معلوم ہوا کے اغوا شدہ پولیس والوں نے چھوڑ دیا اور یہ بھی معلوم ہوا کہ تھا نہ مولا داد کو خالی کرنے کی بھی ڈاکووں نے دھمکی دی ورنہ تھانے کو اڑنے کا کہا ہے ۔حیرت اس بات کی ہے کہ پولیس ڈاکووں تک نہ پہنچی ڈاکو پہنچ گئے ۔ڈاکووں کی سر پرستی وڈیرے اور سیاسی لوگ کر رہے ہیں۔جبکہ پولیس بے بس ہیں اگر اسی طرح رہا تو قانون برایے نام کا ہو جائے گا پھر ڈاکو راج ملک ہو جائے گا۔


