کچھی بولان کے علاقوں میں مردم شماری نہیں ہوئی، آبادی کم دکھائی تو احتجاج کریں گے، سردار یار محمد رند

کوئٹہ (آن لائن) رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان سردار یار محمد رند نے اپنے بیان میں کہا کہ کچھ عناصر مردم شماری کے عمل میں اثر انداز ہونے اور ماضی کی طرح اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جس طرح کچھی بولان کے عوام نے حالیہ مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا لیکن کچھی بولان کے کئی علاقوں میں نہ ہی خانہ شماری ہوئی اور نہ ہی مردم شماری کی گئی جو قابل مذمت عمل ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح پچھلی کئی دہائیوں سے کچھی بولان قحط سالی اور حالیہ سیلاب کی وجہ سے کچھی بولان کہ عوام مختلف علاقوں میں نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے تھے ہم اب وہ اپنے علاقوں میں آباد ہے ان کو شمار کیا جائے اعلیٰ اور متعلقہ حکام سے درخواست کرتے ہیں مردم شماری کی تاریخ میں مزید توسیع کی جائے اور ہمارے علاقوں کو نظر انداز نہ کیا جائے۔ انہوں کہا کہ اگر کچھی بولان کی آبادی کم کی گئی ہم اس پر شدید احتجاج کرینگے سردار یار محمد رند کا کچھی بولان میں رہنے والی تمام اقوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے سیاسی اور ذاتی اختلافات سے ہٹ کر مردم شماری میں حصہ لیں جہاں ابھی تک مردم شماری کا عملہ نہیں پہنچا انتظامیہ کو نشاندہی کروا کر اپنے لوگوں کا مکمل شمار کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں