پاکستان میں فرعونیت مسلط ہے، پی ڈی ایم حکومت عوام کا خون چوسنے کیلئے اقتدار میں آئی، قاسم سوری

کوئٹہ (آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدرسابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری صوبائی صدر ڈاکٹر منیر احمد بلوچ ،صوبائی جنرل سیکرٹری سالار خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی میگا منصوبے شروع کروائے تھے پی ڈی ایم کی حکومت عوام کا خون چوسنے کیلئے اقتدار میں آئی جس کو عوام نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر مسترد کر دیا یہی وجہ ہے کہ آج عوام عمران خان کیساتھ کھڑی ہے آنے والاوقت پی ٹی آئی کا ہے یہ بات انہوں نے مسلم لیگ ن بلوچستان کے نائب صدر سردار دودا خان شاہوانی کی اپنے ساتھیوں سمیت مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنماءبھی موجود تھے، قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ جماعت نے کل ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی ملک آئین کو بچانے کیلئے سڑکوں پر نکلی تھی، کیونکہ اس وقت ملک میں فرعونیت مسلط ہے اور موجودہ حکمرانوں نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹنے کے بعد انتقامی کارروائیا ں کرتے ہوئے ڈیڑھ سو مقدمات درج کئے ہیں اور ملک بھر میں پی ڈی ایم کے حکمران جگ ہنسائی کا سبب بنے ہوئے ہیں ، انتقامی کارروائیوں کے باوجود عمران خان روزانہ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں اور وہ ملک چھوڑ کر باہر نہیں گئے ، جبکہ نواز شریف 50روپے کے اسٹامپ پیپر پر بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہو کر وہاں پر عیاشیاں کر رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم بلوچستان میں کمزور ہورہی ہے جس کی وجہ سے آج حکومت میں شامل جماعت کیساتھ سالوں سال سے تعلق رکھنے والے لوگ مستعفی ہوکر پی ٹی آئی کے نظریے سے متفق ہو کر شامل ہو رہے ہیں، اس کے علاوہ کلی کتیر سیگی نواں کلی، اور بلوچستان کے طول و عرض سے صوبے کی سیاسی قبائلی شخصیات اور معتبرین پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں جو ہماری کامیابی کی دلیل ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکن اور رہنما بڑی تعداد میں پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں،آج پاکستان کے عوام عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں ،پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے ہمیشہ عوام کا خون چوسا ہے اب بھی چوس رہے ہیں، اس موقع پر صوبائی صدر ڈاکٹر منیر بلوچ اور صوبائی جنرل سیکرٹری سالار خان کاکڑ نے شامل ہونے والے ساتھیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں بلوچستان کے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں اور بہت سی شخصیات ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں آئندہ بلوچستان میں وزیراعلیٰ پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا،عمران خان نے ہمیشہ بلوچستان کو ترجیح دی ہے اور اپنے دور میں 1300ارب روپے کے منصوبوں کا اعلان کیا اس موقع پر مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے نائب صدر دودا شاہوانی اپنے ساتھیوں سمیت میں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت نے بلوچستان پر کوئی توجہ نہیں دی پی ٹی آئی ہی واحد جماعت ہے جو ملک وصوبے کے حالات بدل سکتی ہے آئندہ وفاق و صوبے میں ہی حکومت بنائے گی کیونکہ عوام عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، ایک سوال کے جواب میں قاسم خان سوری نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کرائے جائیں 14مئی کو پنجاب میں انتخابات کرانے کاعدالت عظمیٰ نے فیصلہ دیا ہے آج رات ہونے والے مذاکرات میں فیصلہ ہو جائےگا، ہم بلوچستان میں حکومت کا حصہ ہیں اس سے کوئی انکار نہیں کیا جماعت کے ساتھیوں کو ایک فورم پر لانے کیلئے کردار ادا کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں