بولان مین پاور لائن میں فنی خرابی، 5 فیڈرز کو بجلی کی سپلائی معطل

بولان(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع کچھی کے تحصیل بولان مین پاور لائن میں فنی خرابی کے باعث 5 فیڈرز کو بجلی کی سپلائی کا عمل معطل ہوگیا ہے 5 فیڈرز کو بجلی کی سپلائی معطل ہونے کی وجہ سے 3 اضلاع جزوی طور پر تاریکی میں ڈوب گئے ہیں، لہڑی، بھاگناڑی، سنی اور گنداواہ سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی بدستور معطل ہے بارش کے باعث ندی نالوں میں پانی جمع ہونے اور راستہ کلیئر نہ ہونے کی وجہ سے پاور لائن میں فنی خرابی پر کام نہ ہو سکا جس کی وجہ سے 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بجلی کی سپلائی بحال نہیں ہو سکی

اپنا تبصرہ بھیجیں