اسرائیلی فورسز کا نابلس پر بڑا حملہ، 9 فلسطینی زخمی
نابلس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فورسزنے نابلس شہر پر دھاوا بول دیا، فائرنگ سے 9 فلسطینی زخمی ہوگئے، 2 کی حالت تشویشناک ہے۔صہیونی قابض فورسز نے نابلس شہر میں آپریشن کے نام پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، کئی گھروں کا محاصرہ کرلیا، گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 9 فلسطینی زخمی ہوگئے، دھماکا خیز مواد بھی پھینکا، 2زخمیوں میں کی حالت تشویشناک ہے۔
Load/Hide Comments


