شمالی وزیرستان ،سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپ، 6 فوجی اہلکارجاں بحق
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں فوج کے 6 اہلکار جاں بحقجبکہ 3 عسکریت پسندہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیردونی میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 3 عسکریت پسندوںکو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 6 فوجی اہلکارجاں بحق ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابقجاں بحق اہلکاروں میں حوالدار سلیم خان، نائیک جاوید اقبال ، سپاہی نذیر خان، سپاہی حضرت بلال، سپاہی سید رجب حسین اور سپاہی بسم اللہ جان شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


