تربت میں بجلی کی معطلی کیخلاف دکانداروں اور علاقہ مکینوں کا احتجاج، شاہراہ بند کردی
تربت : بجلی کی معطلی کے خلاف تربت میں دکان داروں اور علاقہ مکینوں کا احتجاج۔تھرمامیٹر چوک نیشنل بنک کے سامنے مظاہرین نے روڈکو بلاک کردیا۔مظاہرین کے مطابق تربت کے مین بازار کا ٹرانسفارمر گزشتہ دس دنوں سے مر خراب ہے اس وجہ سے بجلی دس دنوں سے بند ہے لیکن کیسکو اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کیسکو حکام عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہیںمظاہرین نے الزام عائد کیا کہ کیسکو کے حکام عوام کو سہولت فراہم کرنے کے غلط دعوی کرکے دھوکہ دے رہے ہیں، سٹی کے اندر دس دنوں سے ایک ٹرانس فارمر خراب ہے انہیں درست نہیں کیا جاسکتا۔
Load/Hide Comments


