بھارتی شہر گوا میں بلاول بھٹو کی روسی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کے شہر گوا میں روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک روس تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی وزیر خارجہ نے ملاقات میں فوڈ سکیورٹی اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں عوام کی سطح پر رابطوں کو بڑھانے کے لیے مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
Load/Hide Comments


