حب، فیکٹری کے سیکورٹی گارڈ نے اپنی بندوق سے گولی چلا کر خودکشی کرلی

حب(نمائندہ انتخاب) فیکٹری کے سیکورٹی گارڈ نے اپنی بندوق سے گولی چلا کر خودکشی کرلی نعش اسپتال منتقل پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی اس حوالے سے ہائیٹ پولیس کے مطابق جمعرات کی شب حب انڈسٹریل ایریا میں واقع بسکونی نامی فیکٹری میں تعینات ایک پرائیوٹ سیکورٹی کمپنی کے سیکورٹی گارڈ احمد خان مگسی ولد بہادر خان نے اپنی بندوق سے گولی چلا کر خود کشی کرلی تاہم واقعہ کے بارے میں پولیس اپنی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ نعش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں