پاکستان کا روشن مستقبل بلوچستان سے وابستہ اور سینٹرل ایشیا تک رسائی کا ذریعہ ہے، عبدالولی کاکڑ

کوئٹہ، اسلام آباد (این این آئی) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ مفاد خلق کو ملکی اور صوبائی سطح پر تشکیل دینے والی تمام پالیسیوں اور منصوبوں کا محور و مرکز بنا کر ہی ہم پسماندگی سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں اس ضمن میں عوام کے ذہنوں سے احساس محرومی دور کرنے کیلئے ہمیں عوامی سطح پر عملی اقدامات اٹھانے ہونگےان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین سینٹ آف پاکستان محمد صادق سنجرانی سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے جمعرات کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر نوابزادہ ارباب فاروق کاسی، سینیٹر عبدالقادر اور رکن قومی اسمبلی خالد مگسی بھی موجود تھے ملاقات کے دوران خطے میں رونما ہونے والی سیاسی اور معاشی تبدیلیاں، امن وامان کی صورتحال، صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبے اور ہائیر ایجوکیشن کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماو¿ں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ اس وقت مرکز اور صوبوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں تاہم انہیں مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ جدید دنیا کے تقاضوں سے ہمدم اور ہمقدم رہنے کیلئے ہمیں وفاقی حکومت اور عالمی اداروں کی فکری رہنمائی اور مالی مدد کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا روشن مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے اور بلوچستان ہی ہمیں سینٹرل ایشیا تک رسائی کا ذریعہ فراہم کر سکتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں