کوئٹہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کی نواکلی میں 30 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے تعمیر کی منظوری
کوئٹہ( این این آئی) زیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے نواکلی کوئٹہ میں 30 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر اور مذکورہ ہسپتال کے لئے حصول اراضی کی منظوری دے دی ۔وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ صحت کی جانب سے ارسال کی جانے والی ایک سمری پر دی واضح رہے کہ نوا کلی کے لیے یہ اسکیم نوا کلی میں زمین کی عدم دستیابی کی وجہ سے زیر التواء رہی ہے جس کے بعد محکمہ صحت نے موقف اختیار کیا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید 30 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی شہری آبادی کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے اس ترقیاتی اسکیم کو 2023-24کے پی ایس ڈی پی میں 500.00 ملین روپے (سول ورکس کے لیے 400 ملین روپے اور اراضی کی خریداری کے لئے100 ملین روپے) کی لاگت سے شامل کیا جائے گا جو نواکلی کی مقامی آبادی کی صحت کی سہولیات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
Load/Hide Comments


