ڈرون حملہ،صدر پوٹن کو مارنے کی ناکام کوشش تھی، روسی وزیر خارجہ

روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین کی طرف سے دو ڈرونز کے ذریعے کریملن پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق گزشتہ شب ہونے والے اس مبینہ حملے کا مقصد صدر پوٹن کو قتل کرنا تھا۔روس کی سرکاری نیوز ایجنسی آر آئی اے کے مطابق کریملن نے کہا ہے کہ اس حملے کو ”دہشت گردی کی ایک منصوبہ بند کارروائی سمجھا گیا ہے اور روس جوابی کارروائی کا حق محفوظ‘‘ رکھتا ہے۔ بیان کے مطابق مبینہ ڈرون حملے کو روسی دفاعی فورسز نے ناکارہ بنایا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ نہ تو صدر پوٹن زخمی ہوئے ہیں اور نہ ہی کریملن کی کسی عمارت کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں