قلعہ سیف اللہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹر غیر حاضر، مریضوں کو مشکلات کا سامنا

قلعہ سیف اللہ (یو این اے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دور دراز سے آئے ہوئے مریض ڈاکٹروں کی غیر حاضری کے باعث رل گئے ہسپتال میں کسی بھی شعبے سے منسلک ڈاکٹر دستیاب نہیں این پچاس نیشنل ہائی وے پر ٹریفک حادثات کے وقت شعبہ حادثات میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث قیمتی جانیں موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں پانچ لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل ضلعے کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غیر حاضری سوالیہ نشان ہے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کا کہنا تھا کہ روزمرہ علاج کی غرض سے ہسپتال آتے ہیں لیکن ہسپتال میں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں ہوتا جس سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ہسپتال میں کئی صوبائی حکومت نے گائناکالوجسٹ اور سرجن ڈاکٹرز تعینات کئے ہیں بدقسمتی سے ڈاکٹرز کسی صورت یہاں ڈیوٹی دینے کے لے تیار نہیں ہیں ڈپٹی کمشنر لیاقت علی کاکڑ نے متعدد بار سیکرٹری صحت کو ڈاکٹرز کی غیر حاضری کے خلاف لکھا ہے مگر متعلقہ ڈاکٹرز کو کوئی فکر نہیں ہیں گائناکالوجسٹ کی عدم تعیناتی کے باعث خواتین موت کی شکار ہوجاتی ہیں مریضوں نے مطالبہ کیا کہ ہسپتال کی بہتری کے لے ٹھوس اقدامات اٹھائیں جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں