صحبت پور کے گاﺅں میں آتشزدگی، درجن سے زائد گھر آگ کی لپیٹ میں گئے، سامان خاکستر

صحبت پور :سابق صوبائی وزیر کے گاﺅں میں آتشزدگی، درجن سے زائد گھر آگ کی لپیٹ میں آگئے، جانی نقصان نہیں ہوا، مالی نقصان زیادہ پہنچا، فائر بریگیڈ اور مقامی لوگوں کی محنت سے آگ پر قابو پانے میں کامیابی۔ پولیس کے مطابق سابق صوبائی وزیر میر اظہار خان کے گاﺅں میں گھریلو کام کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی، جس نے گاﺅں میں موجود جھونپڑی نما گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، گھر میں موجود تمام اناج اور دیگر سامان نقدی جل کر راکھ میں تبدیل ہوگئے، اطلاع پر فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی مقامی لوگوں اور فائر بریگیڈ نے مسلسل 2 گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں