گڈانی میں کسی کو ماہی گیروں کے گھر گرانے نہیں دیں گے، اسلم بھوتانی

حب: لسبیلہ گوادر رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے گڈانی کے عوام کی جدّی پشتی زمینوں پر محکمہ ٹورزم کی طرف سے خالی کروانے پر نوٹس لے لیا جاری کردہ بیاں میں کہا گیا ہے کہ یہ زمین صدیوں سے ہے گڈانی کے مکینوں کے آباو اجداد سے، ان زمینوں پر حق گڈانی کی عوام کا ہے ہم کسی صورت میں نہ انکے گھر گرانے دینگے اور اگر ضرورت پڑی تو میں خود آکر کھڑا ہونگا پہلے بھی اپنے عوام کے حقوق کا تحفظ کیا ہے اور ہمیشہ کرتا رہونگا اب بھی بھوتانی خاندان پہلے بھی ساتھ رہا ہے اپنی عوام کے اور اب بھی ہر قدم پر ساتھ رہینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں