عمران خان من گھڑت الزام تراشی بند کریں، بصورت دیگر قانونی چارہ جوئی کریں گے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے الزامات کی مذمت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے بغیرثبوت انتہائی بے بنیاد الزامات لگائے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ متعلقہ سیاسی رہنماﺅں سے کہتے ہیں وہ جھوٹے الزامات لگانا بند کریں اور جھوٹے الزامات کے بجائے قانونی راستہ اختیار کریں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزام انتہائی قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں، ایک سال سے وتیرہ رہا ہے کہ فوجی اور انٹیلیجنس افسران کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے اور سیاسی مقاصد کیلئے سنسی خیز پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیاسی مقاصد کیلئے اشتعال انگیز، سنسنی خیز پروپیگنڈے سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔
Load/Hide Comments


