چی گویرا کو پکڑ کر قومی ہیرو بن جانیوالے فوجی جنرل گیری پراڈو 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

لندن :کیوبا کے انقلابی جنگجو چی گویرا کو پکڑ کر قومی ہیرو بن جانے والے فوجی جنرل گیری پراڈو 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔جنرل گیری پراڈو 1967 میں اس فوجی آپریشن کی سربراہی کر رہے تھے جس کا مقصد انقلابی جنگجو چی گویرا کی جانب سے بولیویا میں کمیونسٹ بغاوت کی کوششوں کو شکست دینا تھا۔اس مہم میں امریکہ خفیہ ایجنٹ جنرل گیری پراڈو کی مدد کر رہے تھے۔ اس وقت بولیویا میں دائیں بازو کی فوجی حکومت برسراقتدار تھی۔ یہ وہ زمانہ تھا جب امریکہ اور سوویت یونین کے درمیان سرد جنگ عروج پر تھی اور امریکہ کو لاطینی امریکہ میں بڑھتے ہوئے کمیونسٹ اثرورسوخ پر کافی تشویش تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں