2023ءدنیا کا گرم ترین سال ہوگا، ماہرین کی پیش گوئی
لندن: ماہرین کی یہ پیش گوئی درست ثابت ہو رہی ہے کہ 2023 دنیا کا گرم ترین سال ہوگا۔تازہ ترین رپورٹس کے مطابق ایشیا کے مختلف حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ایل نینو موسمیاتی رجحان کے ممکنہ آ غاز نے براعظم ایشیا کے جنوبی حصوں میں درجہ حرارت کو ریکارڈ سطح پر پہنچا دیا ہے۔ویتنام میں اتوار کو اس ملک کی تاریخ کا سب سے درجہ حرارت 44.2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس کے پڑوسی ملک لاو¿س میں بھی نئے ریکارڈز بننے کا امکان ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اتوار کو ہی پاکستان کے علاقے سوات میں برفباری ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


