نصیر آباد میں یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے، بی ایس او پجار
نصیر آباد (انتخاب نیوز) نصیر آباد میں یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے بی ایس او پجار نصیر آباد تمبو زون۔ بی ایس او پجار سینٹرل کمیٹی ممبر گل حسن بلوچ، طارق بلوچ اور بی ایس او پجار نصیر آباد تمبو زون کے صدر میر حسن بلوچ اور جرنل سیکرٹری ایاز بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نصیر آباد کے طلباءانٹرمیڈیٹ کے بعد اخراجات نہ ہونے اور کم ہونے کی وجہ سے اپنے تعلیم کو آگے جاری نہیں کرسکتے ہیں چونکہ نصیر آباد کے بیشتر طلباءکا تعلق کھیتی باڑی اور زراعت سے وابستہ ہے اسی وجہ سے زیادہ تر طلباءانٹرمیڈیٹ کے بعد تعلیم کو خیرباد کہ دیتے ہیں، مزید کہا کہ موجودہ تعلیمی نظام کے مسائل کا حل صرف یہی ہے کہ ایک بڑی سطح پر اصلاحات لائے جائیں کیونکہ اس کے بغیر ہماری تعلیمی درجہ بندی آگے نہیں بڑھ سکتی۔ تعلیم کے شعبے میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہے تاکہ آنے والی نسل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا کر اچھا تعلیمی نظام فراہم کیا جائے مزید کہا کہ تعلیم انسان میں شعور پیدا کرتی ہے اس کی بدولت ہی انسان اچھے برے کی تمیز کر سکتا ہے مگر بد قسمتی سے نصیر آباد کو تعلیم کے حوالے سے محروم رکھا گیا تعلیمی بہتری کے لیے کوئی منصوبہ نہیں بنائیں گے۔ مزید کہا کہ نصیر آباد میں 16لاکھ سے زائد آبادی ہونے کے باوجود بھی نصیر آباد میں یونیورسٹی موجود نہیں، وفاقی وزیر تعلیم اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں نصیر آباد کو خود مختار یونیورسٹی دی جائے۔


